اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

معروف اداکار کروناوائرس کا شکار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

Usman Mukhtar tests Covid-19 positive | The Express Tribune

اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کی اپیل کی اور مشورہ دیا کہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا احتیاط کریں۔

قبل ازیں 11 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل علیزے گبول کرونا وائرس کا شکار ہوئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

خیال رہے کہ متعدد فنکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ 29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی کرونا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔

علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود، کامیڈین و میزبان شفاعت علی اور واسع چوہدری بھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں