اشتہار

کرونا سے صحت یاب مریضوں کیلئے خطرہ ابھی ٹلا نہیں! تحقیق میں بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی ماہرین نے طبی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کروناوائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں اینٹی باڈیز بہت تیزی سے ختم ہوجاتی ہیں جس سے وائرس کے دوبارہ حملے کا خطرہ موجود ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کو شکست دینے والے مریضوں میں اس وائرس سے دوبارہ لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز بہت تیزی سے ختم ہوجاتی ہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وبا سے صحت یاب مریض دوبارہ اس وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق برطانیہ کے امپرئل کالج لندن میں ہوئی، ریسرچ میں شامل مریضوں میں ایک چوتھائی مریض وہ تھے جن کی اینٹی باڈیز موسم گرما کے 3 ماہ کے دوران ہی ختم ہوگئیں۔

- Advertisement -

البتہ اینٹی باڈیز کی سطح میں سب سے کم ترین کمی 18 سے 24 سال کے افراد میں دیکھی گئی۔

تحقیق کے مطابق کرونا سے دوبارہ بچانے والی اینٹی باڈیز 4.4 فیصد مریضوں میں کافی حد تک کم ہوئیں، جون میں 25.6 فیصد سے گھٹ کر ستمبر میں 6 فیصد رہ گئی، اینٹی باڈیز کرونا وائرس کی سطح پر چپک کر اسے جسمانی خلیات اور مدافعتی نظام پر حملہ کرنے سے روکتی ہیں، اینٹی باڈیز میں کمی مریضوں کے لیے تشویش ناک صورت حال ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اینٹی باڈیز کے خاتمے سے انسانی جسم میں مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں صحت یاب مریض دوبارہ مہلک وائرس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ریسرچ سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ 19 کے مریضوں میں مدافعت بہت تیزی سے ختم ہوتی ہے، اینٹی باڈیز ٹیسٹوں کے پہلے مرحلے کے بعد مریضوں میں اینٹی باڈیز کی کافی حد تک کمی دیکھی گئی۔

خیال رہے کہ یہ تحقیق ابھی کسی طبی جریدے میں شایع نہیں ہوئی، سائنس دانوں نے اس ریسرچ میں تقریباً 3 لاکھ 65 مریضوں کو شامل کیا اور ان کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں