وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میں اس میٹنگ میں شریک تھاجس کاایازصادق ذکر کر رہےہیں، میٹنگ میں ابھی نندن کی رہائی کی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ بھارت کے9بجےحملےکی انٹیلی جنس رپورٹ بالکل ملی تھی، حملہ اس لیےنہیں ہواکہ پیغام دیاگیاحملےکی تیاری کابھی پتہ ہے، جواباً اس سےزیادہ کاری ضرب لگانےکی تیاری بھی مکمل ہے۔
ایاز صادق کا بیان ایک حیرت انگیز بات ہے. میں اس میٹنگ میں شریک تھا جس کا وہ زکر کر رہے ہیں. وہاں ابھی نندن کی رہائی کی بات ہی نہیں ہوئی تھی. ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ اس سے اگلے دن پہلی دفعہ زیر بحث آیا تھا. ایسا سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لئے بولا جا رہا ہے؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 29, 2020
اسدعمر نے کہا کہ ابھی نندن کاجہاز گرنےکےبعدبھارت کوپتہ تھاہم دھمکی نہیں دیتے، ایاز صادق کابیان ایک حیرت انگیزبات ہے، اس میٹنگ میں شریک تھاجس کاایازصادق ذکر کر رہےہیں، میٹنگ میں ابھی نندن کی رہائی کی بات ہی نہیں ہوئی تھی، ابھی نندن کی رہائی کافیصلہ اگلےدن پہلی دفعہ زیربحث آیاتھا، ایساسفیدجھوٹ کس کوخوش کرنے کے لئے بولا جارہاہے؟
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایاز صادق صاحب آپ پتہ نہیں کس کے اشارے پر تاریخ مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن صرف پاکستان نہیں دنیا گواہی دے رہی ہے کے بھارت کے اندھیرے میں چھپ کر بزدلانہ وار کا منہ توڑ جواب دے کر افواج پاکستان نے ایک بار پھر دکھایا کے واقعی اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے۔