اشتہار

بھارت میں سلنڈر دھماکا، عمارتیں‌ زمین بوس، 2 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتردپردیش میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع سردھنا قصبے میں دیوالی کے پیش نظر ایک گھر میں بڑے پیمانے پر پٹاخے تیار کیے جارہے تھے اس دوران بارود میں آگ لگ گئی، آگ کچن میں‌ رکھے سلنڈر تک پہنچی جس سے زور دار دھماکا ہوگیا۔

دھماکا اتنا زور دار تھا کہ متعدد مکانات مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے اور کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

- Advertisement -

حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، دھماکے سے کانگریس کے سابق میونسپل صدر عاصم خان بھی جاں بحق ہوئے۔

ایس ڈی ایم امت بھارتیہ نے دھماکے سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کی طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، متعدد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں