اشتہار

ٹام اینڈ‌ جیری جیسی حرکتیں‌ کرنے والے چوہا اور بلّی، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بچوں اور بڑوں سب ہی کی پسندیدہ ترین کارٹون ٹام اینڈ جیری حقیقت میں آمنے سامنے آگئے، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہے۔

ہر عمر کے افراد میں مقبول معروف کارٹون ٹام اینڈ جیری نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے، چین سے حقیقی ٹام اینڈ جیری کی مزاحیہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹام یعنی بلی اور جیری یعنی چوہے کو ایک دوسرے کو تنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبھی بلی چوہے کے پیچھے بھاگ رہی ہے تو کبھی بلی چوہے سے بچتی پھررہی ہے اور  جب بلی تھک کر لیٹ گئی تو چوہے نے اسے گدگودیاں کرنا شروع کردیں۔

- Advertisement -

ٹام اینڈ جیری اپنے تشدد آمیز مزاح کے باوجود آج بھی پوری دنیا میں انتہائی مقبول ہے، یہ بچوں کی ٹی وی پر جاپان سے لے کر پاکستان تک ہر جگہ دکھایا جاتا ہے اور اب ان پر بنی ایک نئی موبائل فون گیم کے چین میں 100 ملین سے زیادہ صارفین بھی موجود ہیں۔

واضح رہے 1940 سے جاری ہونے والے اس کارٹون کی ہزاروں قسطیں نشر ہوچکی ہیں، اس کارٹون کی کہانی چوہے اور بلی کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کو تنگ کرنے کے لئے مختلف بہانے ڈھونڈتے ہیں، کارٹون سیریز بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں