پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 26 رنز سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

روالپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا، عابد علی 21 رنز بنا کر 47 کے مجموعی اسکور پر کارل ممبا کا شکار بنے، کپتان بابر اعظم صرف 19 رنز بنا سکے انہیں موزربانی نے واپس پویلین بھیجا۔

- Advertisement -

امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز کی اننگز کھیلی اور پھر وہ جلد بازی میں رن آؤٹ ہوئے، پاکستان کی چوتھی وکٹ اُس وقت گری جب وکٹ کیپر محمد رضوان صرف 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کے خلاف ففٹی اسکور کی، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 194رنز پر اُس وقت گری جب افتخار احمد 12رنزبناکر آؤٹ ہوئے، بعد ازاں 205 رنز پر پاکستان کو چھٹے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

زمبابوے کی جانب سے موزربانی اور چیسورو نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث سہیل 71 اور امام الحق 58رنزبناکر نمایاں بلے باز رہے۔

زمبابوے کی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو برینڈن ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی اور میچ کو یک طرفہ کرنے کی کوشش کی مگر قومی ٹیم کے باؤلرز نے آخری دس اوورز میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

ٹیلر کے آؤٹ ہونے کے بعد زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پاکستانی باؤلرز کا سامنا نہیں کرسکتا، اس دوران شاہین شاہ آفریدی نے بھی ان سؤنگ اور آؤٹ سؤنگ کر کے زمبابوے کے کھلاڑیوں کو خوب پریشان کیا، مہمان ٹیم صرف 255 رنز ہی بناسکی۔

زمبابوے کی جانب سے کریک اروائن 41، برینڈن ٹیلر 112 اور ویسلی مادھیویرے نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

شاہین آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے دس اوورز میں صرف 49 رنز دیے اور 5  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علاوہ ازیں وہاب ریاض نے چار اور عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفرکی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان اور زمبابوے کا پہلا ایک روزہ میچ راولپنڈی میں آج کھیلا گیا، پاکستان کی قیادت بابراعظم جبکہ زمبابوے کی قیادت چموچبھابھا کررہے ہیں، بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار قیادت کی۔ نائب کپتان شاداب خان انجری کے باعث پہلے میچ سے ڈراپ کیا گیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد کمنٹیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹی20کے بعد ون ڈے کی کپتانی اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے اچھی پارٹنرشپ کریں، زمبابوے کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں4فاسٹ بولر شامل کیے۔

دریں اثنا زمبابوین کپتان چموچھابھا نے کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، کوشش کریں گے پچ کو اچھا استعمال کریں، مثبت کرکٹ کھیل کر جیتنے کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 14سال بعد ایک روزہ کرکٹ میچ کا آغاز

خیال رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 14سال بعد ایک روزہ کرکٹ میچ کا آغاز ہوا ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں آخری ایک روزہ میچ11فروری 2006کو کھیلا گیا تھا۔ 14سال 8ماہ قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا5دسمبر2006کو میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں