کراچی: کرونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایک اور اہم اقدام سامنے آگیا، پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کیٹگری اے میں شامل30 ممالک کی تعداد کم کر کے 22کردی۔ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے دو کیٹگری(اے اور بی) ہیں۔
گزشتہ ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو2 کیٹگری میں تقسیم کیا گیا تھا لیکن اب کیٹگری اے میں شامل30 ممالک کی تعداد کم کر کے 22کر دی گئی۔
- Advertisement -
کیٹگری بی مسافروں کو سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کیٹگری اے آسٹریلا چین، جاپان اور نیوزی لینڈ شامل ہے۔ جبکہ سعودی عرب، ترکی، سری لنکا، سنگا پور اور تھائی لینڈ بھی کیٹگری اے کا حصہ ہیں۔
کیٹگری اے کے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ سے استثنی حاصل ہوگا۔