تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

شیشیہ کیفے سے متعلق کویتی حکومت کا بڑا فیصلہ

کویت سٹی : کویتی حکومت نے کرونا ویکسین کی تیاری تک تمام شیشہ کیفے پر عائد ہونے والی بندی اٹھانے سے انکار کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ شیشہ کیفے کی بحالی کا انحصار کرونا ویکسین کی تیاری اور کامیابی سے منسلک ہے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ شیشہ کیفے دوبارہ کھولنے سے کرونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے اسی لیے شیشہ کیفے دوبارہ کھولنے کی تجویز فی الوقت قابل عمل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اپنا اثر دکھا رہی ہے جس کے باعث مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اسی لیے مختلف ممالک میں انفیکشن کی شرح کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے باعث کچھ ممالک نے دوبارہ لاک ڈاون کا رخ کیا ہے جبکہ کچھ ممالک نے شہروں میں جزوی کرفیو نافذ کیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 54 لاکھ 96 ہزار 613 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 11 لاکھ 88 ہزار 444 کرونا مریض ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کویت میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 337 ہے جس میں سے 773 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -