اشتہار

‘الہ دین کا چراغ’ خریدنے والا ڈاکٹر سر پکڑ کر بیٹھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں لندن سے آنے والے ڈاکٹر کو تانترک بابوؤں نے بے وقوف بنا کر کروڑوں روپے بٹور لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میں ڈاکٹر کو جعلی ‘الہ دین کا چراغ’ فروخت کرنے والے دو جعل سازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈاکٹر لئیق لندن سے واپس آئے تھے اور انہیں تانترک بابوؤں نے اپنے جال میں پھنسا کر کنگال کر دیا۔

- Advertisement -

Two Men Cheat UK-Returned Doctor, Sell Him 'Aladdin ka Chirag' For Rs 2.5  Cr in Meerut | India.com

تانترک بابوؤں نے ڈاکٹر کو ڈھائی کروڑ روپے کے عوض نقلی چراغ یہ کہہ کر بیچ دیا کہ اس کی جادوئی طاقت سے تمام خواہشات پوری ہوں گی۔

ڈاکٹر بھی ان کی باتوں میں آ گیا اور ڈھائی کروڑ روپے ادا کر کے چراغ خوشی خوشی لے کر گھر پہنچ گیا مگر اس کی خوشیاں اس وقت غارت ہو گئیں جب اسے چراغ کی حقیقت معلوم ہوئی۔

متاثرہ شخص کی شکایت پر پولیس نے دونوں جعل سازوں کو گرفتار کر لیا اور ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں