اشتہار

جب تمہارے پاس ماسک نہیں، تو میرے پاس بھی لائسنس نہیں ہے، مصری بچہ فرار

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں ٹریفک پولیس اہلکار کو چکما دے کر فرار ہونے والے بچے کی تلاش شروع کردی گئی، شرارتی لڑکے نے سڑک پر ٹریفک اہلکار کو زخمی بھی کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب اہلکار نے سڑک پر بچے کو روکنے کا اشارہ کیا، گاڑی رکنے پر اہلکار نے لڑکے سے مطالبہ کیا کہ لائسنس دکھاؤ جس پر بچہ غصے میں آگیا۔

لڑکے نے ردعمل میں پولیس اہلکار سے پوچھ لیا کہ تم نے ماسک کیوں نہیں پہنچ رکھا جس پر انہوں نے کہا میرے پاس ماسک نہیں ہے، تو بچے نے کہا جس طرح تمہارے ماسک نہیں بالکل اسی طرح میرے پاس بھی لائسنس نہیں ہے۔

- Advertisement -

یہ کہہ کر شرارتی بچے نے گاڑی دوڑا دی جس کے باعث اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔

اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ خیال رہے کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ میں بیٹھے دوست نے ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس نے مذکورہ لڑکے اور گاڑی چلانے کی اجازت دینے والے کی تلاش شروع کردی ہے۔

گاڑی کی نمبر پلیٹ نوٹ نہ ہونے کی وجہ سے بچے کی تلاش میں دشواری کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں