اشتہار

دیامیر بھاشا ڈیم سے پاکستان کو کیا فوائد مل سکیں‌ گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت ، بلتستان: وزیراعظم عمران خان نے دیامیر بھاشا ڈیم کو ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس کے اہم فوائد بیان کردیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کادیامیربھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر واٹر اینڈ پاؤر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین نے وزیراعظم کو منصوبے پر جاری کام سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے بریفنگ اور ڈیم پر جاری کام کے جائزے کے بعد وہاں موجود مزدوروں سے گفتگو کی اور دیامیر بھاشا کے اہم فوائد بیان کیے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران کان کا کہنا تھا کہ ’دیامیر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے، اس کی تعمیر کے بعد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھ جائے گی جس سے بجلی کی پیداوار بھی کی جائے گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’دیامیربھاشا ڈیم منصوبے سے تربیلاڈیم کی کارآمد میعادمیں اضافہ ہوگا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ منصوبےسے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی‘۔

وزیراعظم عمران خان نے منصوبے پر ہونے والے کام اور اس کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’تعمیراتی کام سے اس علاقے میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے‘۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں