تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کرونا کی دوسری لہر کے مہلک وار جاری، سندھ میں ریکارڈ‌ کیسز رپورٹ

کراچی: دنیا بھر میں کرونا کی دوسری لہر کے  بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں بھی ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔

کرونا کی صورت حال کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بریفنگ دی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 11 ہزار 313 ٹیسٹ کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ گیارہ ہزار 313 ٹیسٹوں میں سے 480 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی جن میں سے 367 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں اب تک کرونا کے ایک لاکھ 46 ہزار 6331 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 631 تک پہنچ گئی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کروناکے4921 مریض زیر علاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں کروناکے245مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کرونا سے متاثر ہونے والے 28 مریض اس وقت وینٹی پر ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 977 کیسز سامنے آئے جبکہ 17 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 تک پہنچ گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد اضافے کے بعد 6 ہزار 823 تک پہنچ گئی، اسی طرح چوبیس گھنٹوں کے دوران 489 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -