جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عثمان ڈار نے مریم نواز کی شیرجوان فورس کے قیام کی اصل وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اموت نوجوانان عثمان بزدار نے شیر جوان فورس کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسکی اصل وجہ بیان کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیر جوان فورس کے قیام پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ’مریم نواز نے صرف سیاسی مقاصدکےحصول کیلئے شیرجوان فورس قائم کی، انہوں نے ماضی میں نوجوانوں کے ساتھ جو ہاتھ کیا میرے پاس اس حوالے سے تمام معلومات موجود ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز نے نوجوانوں کے وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا، مریم بتائیں کہ یوتھ پروگرام سےکتنےنوجوانوں کو روزگار دیا گیا؟‘۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن کی حکومت نے لیپ ٹاپ تقسیم کر کے نوجوانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی مگر فورس کا قیام خوش آئند ہے کیونکہ مسلسل تنقید کے بعد مریم نواز نے نوجوانون کی طاقت کو پہچان لیا‘۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا شیر جوان فورس کے قیام کا اعلان

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’نوجوانوں کو تاریخ میں پہلی بار ملکی فیصلہ سازی میں شامل کیا گیا جو مثبت اقدام ہے، تنقید کرنے والوں کو نوجوانوں کے حق میں بولتے دیکھنا بہترین لمحہ تھا‘۔

اُن کا  کہنا تھا کہ اب قوم کو سمجھ آجانا چاہیے کہ ٹائیگر فورس کے معاملے کو سیاسی کیوں بنایا جاتا رہا کیونکہ اس فورس کا قیام خوصاً قومی خدمت کے لیے کیا گیا اور نوجوانوں نےقومی خدمت کےنظریے پر ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیارکی‘۔

معاونِ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ’حکومت پہلے دن سے نوجوانوں کے لیے کام کررہی ہے، تحریک انصاف نے باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے اب تک کاسب سے بڑا روزگار  پروگرام متعارف کرایا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں