ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

فوج کے خلاف بیانیہ ناقابل برداشت، خود بھی فوجی رہ چکا ہوں، عبد القادر بلوچ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: مسلم لیگ اور نوازشریف کے بیانیے سے کھل کر مخالفت کرنے والے سابق لیگی رہنما نے کہا ہے کہ میں خود بھی فوجی رہ چکا ہوں، پاک فوج کے خلاف بیانیہ میرے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے پاک فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال ہوئی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’افواجِ پاکستان کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، ثنااللہ زہری کو اسٹیج پر نہ بلانے پر تو بات ہوسکتی تھی مگر میں نے مسلم لیگ ن سے ایک ہی وجہ سے علیحدگی اختیار کی‘۔

- Advertisement -

عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ’ن لیگ سےعلیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے کیونکہ میں خود بھی فوجی رہا ہوں، میرے لیے یہ سب قابلِ برداشت نہیں ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ مستقبل سےمتعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی میرے پاس اتنے وسائل ہیں کہ مسلم لیگ کا کوئی دھڑا بناؤں، ہوسکتا ہے سیاسی سفر شروع کرنے کے لیے کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرلوں یا پھر سیاست سے ہمیشہ کے لیے کنارہ کشی اختیار کرلوں‘۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل مسلم لیگ ن صوبہ بلوچستان کے صدر عبدالقادر نے مسلم لیگ ن اور نوازشریف کی جانب سے اپنائے جانے والے بیانیے پر پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ عبدالقادر بلوچ نواز شریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں