اشتہار

سعودی عرب میں کرونا کی تازہ صورت حال جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کرونا کے صحت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، گزشتہ روز 400 مریضوں نے وبائی مرض کو شکست دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اتوار کے روز کرونا کے 374 کیسز رپورٹ ہوئے جو ہفتے کو 402 کیسز سے کم ہیں، اس طرح کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

سعودی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کرونا کے 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 5 ہزار 420 ہوچکی ہے۔ جبکہ کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 656 ہوگئی۔

- Advertisement -

مملکت میں 3 لاکھ 34 ہزار 236 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کروناوائرس کے نئے کیسز ریاض، یامبو، مکہ اور جدہ سمیت دیگر کئی شہروں سے سامنے آئے ہیں۔ ملک میں مہلک وبا کے شکار 771 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں