ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اپوزیشن کے مفادات پاکستان کے حق میں نہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا مقصد صرف این آر او حاصل کرنا ہے، ان کے مفادات پاکستان میں حق نہیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور کیا گیا، اپوزیشن کے جلسوں کے مدنظر آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سابق اسپیکر ایاز صادق کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ایاز صادق کے قومی سلامتی کے منافی بیان کو عوامی سطح پر اٹھانے کی ہدایت دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی عوام فوج سے پیار کرتے ہیں، فوج مخالف بیانیے پرن لیگ میں تقسیم ہے۔

عمران خان نے ہدایت دی کہ حکومتی بیانیہ اور اقدامات کو موثر طور پر اجاگر کیا جائے اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے، وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت قومی یکساں نصاب تعلیم سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس ودیگر نے شرکت کی۔

عمران خان نے کہا کہ نئی نسل کوخاتم النبینﷺکی حیات مبارکہ، سنت کی مکمل آگاہی ہونی چاہیے، حضورﷺ ہی ہمارے رول ماڈل ہیں اوران کی سنت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی، معاشرے کےتمام طبقات کو بااختیار بنانے کے مساوی مواقع فراہم ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس نظام کی کامیابی تدریسی عملے کے انتخاب اور استعدادکار میں اضافے پر منحصر ہے، نئی پالیسی کی بدولت پاکستان میں معیاری تعلیم کا حصول ممکن ہوسکے گا، یکساں نظام تعلیم خطے کے دیگر ممالک کے لیے قابل تقلید مثال قائم کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں