اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سپرہائی وے پر پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ماں بیٹا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے سپرہائی پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کرنے والے ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر خفیہ اطلاعات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جہانگیر نامی ملزم اور ملزمہ بی بی حوا کو حراست میں لیا ہے۔

دونوں ماں بیٹے کے پاس سے پولیس نے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گلشن معمار موٹ اسکیم 33 میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ شاہ لطیف پولیس نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے چار ملزمان پکڑا ہے۔

پولیس نے ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور بڑی مقدار میں غیر ملکی گٹکا برآمد کیا ہے،  منشیات فروش غلام عباس پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب بھی تھا۔

دوسری جانب سپرہائی وے سہراب گوٹھ پر بس ٹرمینل پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے جس میں ایک رکشہ ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس ٹرمینل پر انٹری فیس کی زائد وصولی پر جھگڑا ہوا تھا جس میں رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں