اشتہار

کورونا کی دوسری لہر: وزیراعظم کا کاروبار اور اسکولز کے حوالے سے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا کہ کاروبار ،اسکولز اور صنعتیں بند نہیں کریں گے، کورونا ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کو کورونا کی تازہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں ، اموات بڑھیں اوروینٹی لیٹرز پر مریضوں کااضافہ ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرنا ہوگا، کاروبار ،اسکولز اور صنعتیں بند نہیں کریں گے، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے، بڑی مشکل سے ملکی معیشت کو سنبھالا ہے۔

وفاقی کاببنہ کے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر بھی تفیصلی بات چیت ہوئی اور ری سٹرکچرنگ اور کفایت شعاری سے متعلق ٹاسک فورس نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی ، ٹیلی کام ایپلٹ ٹریبونل کے قیام اور مالی سال 2020-21 کیلئےجموں کشمیر ریاستی پراپرٹی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے گلگت بلتستان میں عدالتوں کے پریذائڈنگ افسران تعینات کرنے اور پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی جبکہ زائرین مینجمنٹ پالیسی کا معاملہ موخر کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ زائرین پالیسی پر خزانہ سے مالیاتی اثرات پر رپورٹ مانگی گئی، وزارت مذہبی امور مشاورت کے بعد کابینہ کو رپورٹ دے گی، کابینہ نے ای سی سی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں