جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اپنے بیان پر ڈٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور کہا میں نے حکومت سےمتعلق جوبات کی وہ ٹھیک کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دو بار الیکشن ہارے وہ ذاتیات ہر اترآئے ہیں ، میرے ساتھ ذاتی عناد کی وجہ سے لاہور میں مودی اور بھارتی پرچم کی تصاویر لگائی گئیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں نے جوکہنا تھا کہہ دیا ، اپنے بیان کی وضاحت کرچکا ہوں، سینئر سیاستدان ہوں بار بار غدار کہا جائے گا تو کوئی کیا کرے گا، کبھی آپ کوغدار ،کبھی مودی کایارکہتےہیں کیا اس سے دل نہیں دکھےگا۔

- Advertisement -

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے حکومت سےمتعلق جوبات کی وہ ٹھیک کی، انکا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی بات آگے لیکر چلوں تو ملکی مفاد میں نہیں، وہ بات کریں جس میں مفاد ہے ،وہ نہ کریں جس سے کوئی اوربات ہوجائے۔

مزید پڑھیں : میں اپنے مؤقف پر کھڑا ہوں ،میرے پاس بے شمار راز ہیں، ایاز صادق

یاد رہےچند روز قبل ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوا، میں نےبیان میں حکومت کی بات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے مؤقف پرکھڑاہوں ، میرے پاس بے شماررازہیں، میں نے کوئی غیرذمےدارانہ بیان دیا ہے نہ دوں گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ ایازصادق صاحب آپ اپنےبیان پرمعذرت کریں گے، جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ میں نےکوئی ایساکام کیا ہی نہیں کہ معذرت کروں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں