تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایف سی جوان شہید، 2 اہلکار زخمی

اسلام آباد : پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب کے منذیکئی سیکٹر پر دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس سی کا 22 سالہ نائیک فخر عباس شہید ہوگیا جبکہ دو ایف سی جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل بارڈر مینجمنٹ کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھاتا آرہا ہے اور افغان حکام سے موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کئی بار رابطہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ افغان حکام سے کراس بارڈر دہشت گرد حملوں کے تدارک کے لیے بھی کہا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی پاک افغان بارڈر پر دیر کے علاقے بن شاہی میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی  جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -