تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

مالک کی لاپرواہی یا کچھ اور؟ مرغی بری عادت میں‌ مبتلا، ویڈیو وائرل

بیجنگ: چین کے ایک گھر میں پلنے والی مرغی اس قدر غیر معمولی ہے کہ وہ کھانے میں باجرے یا سبزی کی جگہ اسکرو کھانا پسند کرتی ہے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پالتو مرغی کو جب تک دن میں کوئی دھات والا پرزا کھانے کو نہیں ملے وہ سکون سے نہیں بیٹھتی، مالک کا دعویٰ ہے کہ اُن کی مرغی اسکریو نہ صرف پسند کرتی ہے بلکہ انہیں شوق سے کھاتی ہے۔

الیکٹرک کی دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنی مرغی کو لوہے کے اسکریو کھاتے دیکھا تو وہ حیران رہ گئے تھے۔ علاقہ مکینوں نے مرغی کی بری عادت کو مالک کی لاپرواہی اور غلفت کا نتیجہ قرار دیا کیونکہ اُن کا مانناہے کہ مرغیوں کو اگر وقت پر دانا دیا جائے تو وہ کچھ اور نہیں کھائیں گی۔

’میں نے جب مرغی کو دیکھا تو اُسے وہاں سے بھگایا کیونکہ مجھے خوف تھا کہ کہیں یہ مر نہ جائے مگر پھر وہ روز ہی اسکریو یا کوئی دھات والی چیز کھانے لگی‘۔

مالک سانگ کے مطابق اسکریو اور دیگر دھاتیں کھانے کے باوجود بھی حیران کن طور پر مرغی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

چین کے جنوب مشرقی صوبے ہیلیونگ ژیانگ کے رہائشی سانگ نامی شہری کا کہنا تھا کہ وہ خود ہائیلون نامی علاقے کے رہائشی ہیں، انہوں نے جولائی میں دو چوزے خریدے اور پھر ان کو پالنا شروع کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اکثر دکان پر آنے والے گاہک مرغی کو اسکریو کھاتے دیکھ کر چیختے ہیں کیونکہ اُن کا خیال ہوتا ہے کہ یہ سب کھانے سے وہ مرجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -