منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی یومیہ شرح 4.9 فیصد تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، مثبت کیسز کی یومیہ شرح 4.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز اسپتال میں شعبہ ڈینٹسٹری کی او پی ڈی سروس کا آغاز کردیا، اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پمز ڈینسٹری او پی ڈی کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، پمز ڈینٹسٹری او پی ڈی میں بہترین طبی سہولیات دستیاب ہوں گی.

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، مثبت کوروناکیسز کی یومیہ شرح 4.9 فیصد ہو چکی ہے، شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا، ملک کو کورونا کی پہلی لہر جیسے حالات سے بچانا ہو گا.

انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کےیومیہ اعدادوشمارکابغورجائزہ لےرہےہیں، تعلیمی اداروں کی بندش تاحال زیرغورنہیں ہے، کورونا وبا کے دوران اسپتال بند نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا سےمتعلق فیصلےفریقین کی مشاورت سےہوتےہیں ،کورونا پرقابو پانے کیلئے گزشتہ پالیسی کا تسلسل جاری رہے گا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک میں وینٹی لیٹرز کی کوئی کمی نہیں ہے ، پاکستانی ہیلتھ ورکرز مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں