پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح وزیر اعظم کے ہاتھوں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان 6 نومبر کو حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح جمعے کو دن 11 بجے وزیر اعظم کے ہاتھوں ہوگا، اس ریلوے اسٹیشن کو 300 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیا ہے۔

حسن ابدال ریلوے اسٹیشن 2 فلورز پر مشتمل ہے جن میں گراﺅنڈ فلور اور فرسٹ فلور شامل ہیں اور اس کا کَورڈ ایریا 24 ہزار 502 مربع فٹ ہے۔

ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لیے صاف اور ٹھنڈے پانی کے پلانٹ لگائے گئے ہیں، اس کے علاوہ ویٹنگ ایریا کے ساتھ کیٹین/کیفے بھی تعمیر کیاگیا ہے۔

حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک نیا ٹیوب ویل بھی لگایا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 مسافر ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ

ریلوے اسٹیشن کی 1 لاکھ ایک ہزار 610 مربع فٹ پر مشتمل باﺅنڈری کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 300 کے وی کا ایک جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑے۔

واضح رہے کہ آج کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 پسنجر ٹرینیں بحال کر دی گئی ہیں، عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی چمن مکسڈ ٹرین کو 10 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ سیالکوٹ اور وزیر آباد کے درمیان چلنے والی شاہین پسنجر ٹرین کو فوری طور پر بحال کیا گیا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں