جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

انتخابات میں جیت کا دعویٰ مسترد، ٹوئٹر نے ٹرمپ کا ٹوئٹ ہٹا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : نتائج سے قبل صدارتی انتخابات میں جیت کا دعویٰ کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا ویب سائٹس نے آئینہ دکھا دیا، ٹوئٹر نے ٹرمپ کا ٹوئٹ ہٹا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکا کے سابق صدر و صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کا ٹوئٹ متنازع قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ صدارتی انتخابات سے متعلق گمراہ کن ہے۔

دوسری جانب فیس بک اور انسٹاگرام کی جانب سے بھی صدارتی انتخابات میں جیت کا دعویٰ مسترد کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ بڑی کامیابی کا جشن منانے کےلیے تیار ہیں کیونکہ ہم تمام تر تحفظات و مشکلات کے باوجود الیکشن میں فتحیاب ہوچکے۔

ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی انتظامیہ حرکت میں آئیں اور فیس بک اور انسٹاگرام کی جانب سے اپنے صارفین کو ایک نوٹیفکیشن بھیجا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’حتمی نتائج کا اعلان نہیں ہوا کیونکہ ابھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں