جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالرشید جونیئر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن عبدالرشید جونیئر 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہاکی لیجنڈ و سابق کپتان اولمپیئن عبدالرشید جونیئر 79 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

رشید جونیئر واحد کھلاڑی ہیں جنہیں تین اولمپکس میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے اولمپکس 1968 میں گولڈ، 1972 میں سلور، 1976 میں براونز میڈل جیتا۔

- Advertisement -

سابق اولمپئین نے 1971 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، کیریئر میں 96 گول اسکور کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھی ہاکی اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کی جانب سے ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لیے عبدالرشید جونیئر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے عبدالرشید جونیئر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں