جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بالی ووڈ‌ انڈسٹری پاکستانی گانوں‌ کی محتاج

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: شوبز کے میدان میں نمبر ون کا دعویٰ کرنے والی بالی ووڈ انڈسٹری نے ایک اور پاکستانی گانے کا چربا بنا دیا۔

بھارت کی نامور میوزک کمپنی ٹی سیریز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اور اعلان کیا کہ ’نوے کی دہائی کا مسحور کن گانا کل ارجیت سنگھ کی آواز میں ریلیز کیا جارہا ہے‘۔

ٹی سیریز کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو دراصل نوے کی دہائی میں پاکستانی پاپ میوزیکل بینڈ جنون کے گانے ’سیونی‘ کا ری میک ہے جسے نئے انداز سے پیش کرنے کے چکر میں اس کا حلیہ بگاڑ دیا گیا۔

سیونی بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم میں شامل کیا جائے گا۔ ٹی سیریز نے جنون بینڈ اور سلمان احمد کو بھی اس گانے کا کریڈٹ دیا جس کا مطلب ہے کہ گانے میں تبدیلی گلوکار اور بینڈ کی اجازت کے ساتھ کی گئی ہے۔

پاکستانی شائقین نے گانے کا چربا بنانے پر بالی ووڈ انڈسٹری کو ایک بار پھر آٹے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’بالی ووڈ کے سنہرے دنوں کا اختتام ہوگیا ہے کیونکہ اتنی بڑی انڈسٹری کے پاس اب نئی تخلیق نہیں ہے اور وہ پاکستانی گانوں یا اُن کی دھنوں کو چُرا کر ہی کام کررہی ہے‘۔

سیونی کے نئے ورژن کو ارجیت سنگھ نے گایا جبکہ جوئے انجن نے اس کو کمپوز کیا اور الوکک نے اس کے بول تحریر کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف پاپ بینڈ جنون نے یہ گانا 1990 کی دہائی میں گایا جس نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور اب آج بھی یہ اپنی مثال آپ ہے۔

سیونی جنون بینڈ کی جانب سے ریلیز ہونے والے آزادی البم میں شامل تھا، اس البم نے دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں