جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کویت میں داخلے پر پابندی اور قرنطینہ کے حوالے سے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویتی وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ کرونا کے پیش نظر 34 ممالک پر پابندی تاحال برقرار ہے جبکہ قرنطینہ کی 14 دن کی مدت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذرایع کویتی وزارت صحت نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے 34 ممالک کے شہری کویت میں داخل نہیں ہوسکتے، جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو کویت میں 14 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ پابندی میں ترمیم اور دیگر امور سے متعلق حکام جائزہ لے رہے ہیں لیکن تاحال کوئی حتمی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پابندی اور قرنطینہ کا معیار پہلے جیسا ہی ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ کویت حکومت عالمی ادارہ صحت سے مسلسل رابطے میں ہے اور کرونا کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہے ہیں۔

کویتی نوجوان کا کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

وزارت صحت نے زور دیا ہے کہ شہری ہر صورت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر اور سماجی فاصلہ مہلک وائرس سے بچانے میں معاونت کریں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھی میں کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اموات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں