منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس میں خالی آسامیوں پر10 ہزار بھرتیوں کا عمل شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں پولیس کی خالی آسامیوں پر دس ہزار بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ، پہلے فیز میں5700 بھرتیاں کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پنجاب میں میرٹ پر پولیس کی خالی پوسٹوں پر 10ہزاربھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا ہے ،پہلےفیزمیں5700بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس میں میرٹ پر پڑھے لکھے نوجوانوں کی شمولیت وقت کی ضرورت ہے اور پولیس میں بھرتی نوجوانوں کی جدیدخطوط پرٹریننگ ضروری ہے، روایتی پولیس کلچرمیں تبدیلی،پبلک سروس ڈیلوری بہتربنانی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت نوتعمیر شدہ پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس کی عمارت میں خصوصی اجلاس ہواتھا، جس میں عثمان بزدار نے پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں : پنجاب پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری

وزیراعلی پنجاب نے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، پولیس عوام کو بہترین سروس دے اور تمام وسائل مہیا کریں گے۔

عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر پولیس افسر کو میرٹ پر کام کرنے کی آزادی میسر ہے، صوبے میں انوسٹی گیشن کے عمل کو مرکزی انوسٹی گیشن سینٹر سے مانیٹر کریں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں