جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لاہور، غیراخلاقی ویڈیوز بنا کر شہریوں کو بلیک میل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں غیراخلاقی ویڈیوز بنا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کو بدفعلی کی طرف مائل کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان موبائل فونز کے ذریعے شہریوں کو اپنے کوارٹرز میں بلاتے تھے، ملزمان نازیبا حالت میں بنائی گئی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کا مرکزی ملزم احسن لڑکی کا روپ دھار کر دکانداروں سے ادھار پیسے لیتا تھا، ملزمان رقم ادا کرنے کے بہانے طے شدہ جگہ بلا کر زبردستی ویڈیوز بناتے تھے۔

زیادتی کے نام پر شہریوں‌ کو بلیک میل کرکے رقم بٹورنے والا گروہ گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بہاولپور پولیس نے زنا اور گینگ ریپ کے جھوٹے کیسز درج کواکر شہریوں کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم وصول کرنے والے گروہ کے چھ ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ گروہ خوبصورت عورتوں کے ذریعے مختلف طبقات کے مالدار شہریوں سے راہ رسم بڑھانے کے بعد ان کے خلاف زیادتی کے الزامات لگاکر مقدمات درج کرواکر ان سے کروڑوں روپے وصول کرچکے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اب تک گروہ سولہ سے زائد مقدمات درج کرواچکا ہے گروہ میں پولیس افسران اور وکلاء بھی شامل ہیں جن کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں