منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم عہدے سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

شہزاد قاسم کوآرڈی نیشن آن مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ منزل ریسورسز کے معاون خصوصی تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد سید قاسم نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفی دیا، کابینہ ڈویژن نے شہزاد قاسم کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں وزیراعظم نے شہزاد سید قاسم کو معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن مقررکیا تھا، انہیں معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔

شہزاد قاسم کو اس سے قبل قبل پیٹرولیم بحران کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔ کمیٹی ملک میں پیٹرول کی قلت کے معاملے کی انکوائری کرنی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں