جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘اللہ نہ کرے ایسی نوبت آئے کہ ہم پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جائیں’

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتی اتحادی ق لیگ نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو تعاون اور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ہم معاہدےکے پابندہیں اور اب تک حکومت کےساتھ ہیں پی ٹی آئی سےاتحادختم کرنےکانہیں سوچ رہے،اللہ نہ کرے ایسی نوبت آئےہم پوائنٹ آف نوریٹرن پرجائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘دی رپورٹز’ میں ق لیگ کے رہنما طارق بشیرچیمہ نےکہا کہ ہم حکومت کےاتحادی ہیں، نیک نیتی کےساتھ پی ٹی آئی کےساتھ شامل ہوئےتھے، عثمان بزدار سےکوئی دلچسپی نہیں،قومی مفاد پرحمایت کی، پرویزالٰہی نے ایک بار نہیں متعد بار کہا ہے ہم عثمان بزدار کے ساتھ ہیں، قومی مفادمیں فیٹف پرووٹ دیاتھاکسی پراحسان نہیں ہے، سینیٹ میں ووٹ ڈالنا قومی ذمہ داری تھی جوہم نےنبھائی اب سینیٹ الیکشن کیلئےدیکھاجائےگا،حکمت عملی بعدمیں طےکی جائے گی۔

اتحادی جماعتوں کا حکومت سے بھرپور یکجہتی کے عزم کا اظہار

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت نےایک کام اچھاکیاکہ انہوں نےہمیں ترقیاتی فنڈزدیے، حکومت نےتمام اتحادیوں کوترقیاتی فنڈزدیےہیں ہم معاہدےکےپابندہیں اور اب تک حکومت کےساتھ ہیں پی ٹی آئی سےاتحادختم کرنےکانہیں سوچ رہے لیکن ہماری خواہش یہی ہےحکومت ہوش کےناخن لے۔

طارق بشیرچیمہ نے کچھ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم لاہورجاتےہیں فیصلےکرتےہیں اعتمادمیں نہیں لیتے، پہلےعشائیہ ہواہم احتجاجاًاس عشایئےمیں شریک نہیں ہوئے، وزیراعظم ہر ہفتے لاہور آتے ہیں،ہمارے تحفظات کبھی نہیں سنے وزیراعظم ہم سےملاقات کرتےہیں نہ تحفظات دورکیےجاتےہیں، مجھےکسانوں اورکاشت کاروں نےووٹ دیکرمنتخب کیا ہے،ہم نےکسانوں اور کاشتکاروں کوابھی تک کیاریلیف دیاہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں