اشتہار

اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائےضروریہ کی دستیابی اورقیمتوں کاتعین صوبائی اختیارہے پھر بھی غریب عوام کی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے اس امرکی نگرانی کر رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت اشیائےضروریہ کی دستیابی کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں قیمتوں پرکنٹرول کےحوالےسے اٹھائےجانے والےاقدامات کابھی جائزہ لیاگیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکاء کو گندم اور چینی کی دستیابی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یومیہ25000ٹن گندم کی پسائی،مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

- Advertisement -

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے بریفنگ میں کہا کہ یومیہ11000ٹن گندم کی کھپت ہے اور 11لاکھ ٹن گندم اسٹاک میں موجودہے،5000ٹن یومیہ گندم کی ریلیزیقینی بنائی جائےگی جب کہ فلورملزکی جانب سے 10 سے 50روپے فی20کلوتھیلےپرکمی کی آمادگی کااظہار بھی کیا گیا ہے جب کہ

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اشیائےضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کاتعین صوبائی اختیارہے تاہم غریب عوام کی سہولت مدنظررکھتےہوئےاس امرکی نگرانی کررہاہوں، حکومت کی ہرممکن کوشش ہےکہ عوام کوریلیف فراہم کیاجائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریےمثبت سمت میں جارہےہیں، کوشش ہے معاشی میدان میں مثبت پیشرفت کےثمرات عوام کومیسر آئیں۔

وزیراعظم نے مستقبل کی ضروریات کیلئےپیشگی انتظامات کویقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹےاورچینی کی صورتحال پرمسلسل نظررکھی جائے، درآمدی چینی کی ملک کےمختلف حصوں میں ترسیل یقینی بنائی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں