اشتہار

گریٹا تھونبرگ نے ٹرمپ کو انہیں کی زبان میں جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :  ’ڈونلڈ ٹرمپ چل کریں اور صبر سے کام لیں‘ ماحولیات کی سرگرم گریٹا تھونبرگ نے انتخابات میں دھاندلی کے نعرے اور جیت کے دعوے کرنے والے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا۔

امریکی صدارتی انتخابات میں صدر کےلیے مضبوط امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن ہیں اور دونوں کے درمیان گزشتہ دو روز سے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے لیکن ٹرمپ کی جانب سے کبھی انتخابات میں دھاندلی کا نعرہ لگایا جاتا ہے تو کبھی وہ قبل از وقت جیت کا اعلان کرتے نظر آتے ہیں۔

ٹرمپ کے ان نعروں اور دعووں پر ماحولیات کےلیے کام کرنے والی نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھونبرگ نے تنقید کے نشتر برسا دئیے۔

- Advertisement -

گریٹا تھونبرگ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے 2019 کا بدلہ لیتے ہوئے صبر اور حوصلے کا مشورہ دے دیا۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ’بس اب گنتی روک دیں‘۔ جس پر گریٹا تھونبرگ نے کہا کہ ’ٹرمپ کو چاہئے کہ اپنے غصے پر قابو میں رکھنے کی کوشش کریں اور دوست کیساتھ کہیں فلم دیکھنے جائیں‘۔

ماحولیات کی سماجی کارکن نے کہا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ تھوڑا صبر اور حوصلے سے کام لیں اور چل کریں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر گریٹا تھنبرگ کے لیے وہی ٹوئٹ کیا تھا جو آج گریٹا نے ٹرمپ کے لیے کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں انتخابی میدان گرم ہے اور دو روز گزرنے کے باوجود ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج غیر معمولی طور پر التواء کا شکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں