پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

مریم نواز گھیراؤ کے بیان پر ڈٹ گئیں، فری ہینڈ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ‘لوٹوں’ کا گھیراؤ کرنے کے لیے فری ہینڈ دے دیا۔ مریم نواز نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ لوٹوں کا گھیراؤ کیا جائے۔

مریم نواز اپنے بیان پر ڈٹ گئیں، ترجمان کی صفائیوں کا رد کر دیا۔اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا لوٹوں کا گھیراؤ کرو تو اس کا مطلب ہے گھیراؤ کرو۔

انہوں نے کہا کہ میرے ترجمان نے میڈیا پر بولا کہ مریم نواز کا مقصد اصل میں یہ نہیں تھا، میں نے کہا لوٹوں کا گھیراؤ کرو تو اس کا مطلب ہے گھیراؤ کرو، میں نے لوٹوکے گھیراؤ کا کہا تو میرا وہی مقصد تھا، ہاتھ جوڑ کر اپنی جماعت سے درخواست کروں گی آئندہ کسی لوٹے کو منتخب مت کرنا، اب نہ لوٹوں کو ووٹ ملے گا اور نہ دھاندلی کروانے والے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں این آراو نہیں دوں گا این آراو نہیں دوں گا، اب یہ این آر او ہم سے مانگنے آئیں گے، خواب دکھایا تھا مرجاؤں گا مگرآئی ایم ایف نہیں جاؤں گا پھرڈھٹائی سے آئی ایم ایف گیا ،قرضے لئے،عوام کے چولہوں کو گروی رکھوایا،خواب دکھایا تھا کہ 100دنوں میں تبدیلی لاؤں گا اب کہتاہے جادو کا چراغ نہیں، ان کو ووٹ نہ دینا تاکہ ان کو احساس ہوعوامی نمائندہ ہونا کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز کے بیان پر ترجمان نے وضاحت کر دی

مریم نواز نے مزید کہا کہ کہتاہے گلگت بلتستان کوصوبہ بناؤں گا مگر یہ عزت تمہارے نصیب میں نہیں، گلگت بلتستان کو کوئی صوبہ بنائے گا تو وہ نوازشریف ہے گلگت کے مجمع نے ثابت کردیا کہ ہم الیکشن جیتیں گے،گلگت کا مجمع دیکھنے کےباوجود الیکشن ہارےتونتائج نہیں مانیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں