جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کورونا کی دوسری لہر : اسلام آباد میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز وائرس کے نشانے پر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز وائرس کے نشانے پر آگئے، پمزاسپتال کے 97ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوروناکی دوسری لہرمیں پمزاسپتال کے ہیلتھ ورکرزکی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے ، پمز اسپتال کے 97 ہیلتھ ورکرز کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں، جن میں 75ڈاکٹر،12نرس،10غیرطبی عملہ شامل ہیں۔

پمزاسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا میں مبتلا51 ڈاکٹرززیرتربیت ہیں جبکہ کوروناپازیٹوہونے والوں میں24میڈیکل آفیسرز بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق چلڈرن اسپتال کے13ڈاکٹرز، 2 نرسزکوروناپازیٹو ہوچکے ہیں جبکہ کارڈیک سینٹر میں 5، شعبہ زچہ بچہ کی 5 ڈاکٹرز ، وارڈز میں تعینات 12 نرسز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 1502 نئے کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے اور 20 افراد انتقال کرگئے۔

خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا آج سے نفاذ ہوگا، جو 31 جنوری 2021 تک رہے گا ، جس میں ملک بھرمیں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔

احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلےکا نفاذ کوروناکےحساس شہروں میں ہوگا، جس میں کراچی، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان حیدرآباد اور دیگر شامل ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں