واشنگٹں : امریکی صدارتی انتخابات میں عنقریب شکست سے دوچار ہونے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے انتخابات کا دفاع کرنے کے نام پر چندے کی اپیل کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہار کی دیلیز پر کھڑے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کا دفاع کرنے کےلیے عوام سے چندے کی اپیلیں کرنا شروع کردی ہیں۔
ٹرمپ اور ان کی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے عوام کو میسج اور ای میل بھیجے گئے ہیں جس میں چندے کی اپیل کی گئی ہے اور اس چندے کو الیکشن ڈیفینس فنڈ کا نام دیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو غلط طریقے سے صدارتی دفتر میں پہنچنے کا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ میں بھی ایسے دعوے کرسکتا ہوں لیکن ابھی صدر منتخب کرنے کی قانونی کارروائی شروع ہوئی ہے۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کئی ریاستوں میں ووٹ میرے حق میں پڑے اور میں جیت رہا تھا لیکن اچانک میری برتری کم ہوگئی، جس کی وجہ بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی ہے۔