جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹرمپ کو شکست، جو بائیڈن امریکا کے صدر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن ٹرمپ کو شکست دے کر صدر منتخب ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی صدر متنخب ہوگئے، منتخب صدر جوبائیڈن نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ منتخب صدر جوبائیڈن جنوری 2021 میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ریاست پنسلوینیا میں کامیابی کے بعد جوبائیڈن 46ویں امریکی صدر منتخب ہوگئے۔

- Advertisement -

پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد جو بائیڈن کے حاصل کردہ الیکٹورل ووٹس کی تعداد 290 ہوگئی ہے جبکہ ٹرمپ نے 214 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاست مشی گن، شمالی کیرولائنا، نیواڈا میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کمپین ٹیم کا انتخابات کے نتائج ماننے سے انکار کردیا، ٹرمپ کمپین ٹیم کچھ دیر میں پنسلوانیا میں پریس کانفرنس کرے گی۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے  بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کرلی ہے۔

یہ پڑھیں: ” میں نےبڑےمارجن سےفتح حاصل کرلی”

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا میں جیت کا دعویٰ کیا تھا، اس دعوی کے لئے بھی انہوں نے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پینسلوینیا میں ہماری بڑی قانونی جیت ہوئی ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہار کی دیلیز پر کھڑے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کا دفاع کرنے کےلیے عوام سے چندے کی اپیلیں کرنا شروع کردی ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں مخالف جماعت ڈیموکریٹ پر ووٹس چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا اور تین ریاستوں پینسلوینیا، مشی گن اور جارجیا میں گنتی کے دوران اپنے مبصرین کی غیر موجودگی پر گنتی کا عمل رکوانے اور ریاست وسکونسن کے لیے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں