تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

جدید ٹیکنالوجی، سعودی عرب میں نئی ایجاد نے دنیا کو حیران کردیا

ریاض: سعودی عرب میں نوجوانوں نے دماغی اشاروں کی مدد سے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خصوصی آلہ تیار کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دماغ کے اشاروں سے کام کرنے والا یہ آلہ معذور افراد کے لیے ایجاد کیا گیا ہے جو دماغی اشاروں کے ذریعے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بھی استعمال کرسکیں گے۔

دماغ سے کنٹرول ہونے والے ہتھیاروں کا خفیہ امریکی منصوبہ - ایکسپریس اردو

رپورٹ کے مطابق چار سعودی نوجوانوں نے معذور افراد کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خصوصی آلہ ایجاد کیا۔

یہ آلہ ہیلمٹ نما ہے جسے سر میں پہن کر استعمال کیا جائے گا، مکمل معذوری کے شکار افراد انٹر نیٹ کا استعمال دماغ کے اشاروں سے کر سکیں گے۔

سعودی عرب میں گورنر عسیر ریجن شہزادہ ترکی بن طلال کی سربراہی میں منعقد ہونے والے آن لائن کانفرنس میں آلے کی رونمائی ہوئی ہے، شرکا نے اس منفرد ایجاد پر نوجوانوں کی تعریف کی۔

یہ آلہ دماغ کے اشارے پڑھنے کی استطاعت رکھتا ہے نیز ان کی بنیاد پر انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے، اس آلے کی مدد سے مکمل معذوری کے شکار افراد سوشل میڈیا کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -