جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہری دانتوں کے کلینک کے خلاف مقدمہ جیت گیا، عدالت نے مدعی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کلینک انتظامیہ کو 63 ہزار ریال معاوضہ دینے کا بھی پابند کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے شہری کے حق میں 63 ہزار ریال معاوضے کا فیصلہ سنایا ہے جسے ڈینٹل کلینک کو ہر صورت ادا کرنا ہوگا، مذکورہ شخص نے غلط علاج پر کلینک کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

- Advertisement -

شہری کا کہنا ہے کہ اسے مذکورہ کلینک سے چند دانت لگوانے تھے اور کچھ دانتوں کا علاج بھی کرونا تھا، لیکن ڈینٹل نے دانت ٹھیک سے نہیں لگائے جس کی وجہ سے دیگر دانت بھی خراب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمے کے دوران ہی علاج کرنے والا ڈاکٹر فائنل ایگزٹ پر واپس چلا گیا جبکہ کلینک کے مالک نے کسی دوسرے شخص کو کاروبار فروخت کردیا اور دوسرے شخص نے نئے نام اور ٹیم کے ساتھ کام شروع کردیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود عدالت نے کلینک کو قصواروار قرار دے کر جرمانہ عائد کر دیا۔ سعودی قانون کے تحت کاروبار کو فروخت کرنے پر نئے مالک پر وہ تمام حقوق عائد ہوجاتے ہیں جو سابق مالک پر عائد تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں