جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، سرفراز احمد پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے دوران سندھ کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سندھ کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

سرفراز احمد پر جرمانہ امپائر کے فیصلے پر نامناسب تبصرہ کرنے پر عائد کیا گیا۔

- Advertisement -

ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سینٹرل پنجاب کے بیٹسمین عثمان صلاح الدین پر بھی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عثمان صلاح الدین کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے بیٹسمین پر جرمانہ عائد کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں