جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جوبائیڈن کی جیت، سی این این کے اینکر رو پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے اینکر جوبائیڈن کی جیت پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سیاہ فام اینکر وین جونز جوبائیڈن کی جیت پر براہ راست نشریات کے دوران رو پڑے۔

وین جونز کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے بہت بڑا دن ہے، تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے لوگوں نے اب سکھ کا سانس لیا ہوگا۔

- Advertisement -

براہ راست نشریات کے دوران وین جونز کی رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وین جونز کا کہنا تھا کہ اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں، اگر آپ مہاجر ہیں تو آپ کو اس بات کا خوف نہیں کہ آپ کا صدر اس بات پر خوش ہوگا کہ آپ کا بچہ آپ سے چھین لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج اس ملک میں باپ کے لیے آسان ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائے کہ کردار کی کیا اہمیت ہے، ایک اچھا انسان ہونا کتنا اہم ہے۔

سی این این کے میزبان نے مزید کہا کہ یہ امریکیوں کے لیے امن کا اور چیزوں کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں