اشتہار

’گلی ہم تمہیں نہیں بھول سکتے‘ بلی کی موت پر اہل ترکی افسردہ

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : تاریخی اہمیت کی حامل مسجد آیا صوفیہ میں مقیم بلی کی موت پر ترکی کی عوام گہرے دکھ میں مبتلا ہوگئی۔

اکثر لوگوں کو گھروں میں پالتوں جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے جن کا خیال وہ اپنے رکن خانہ کی طرح رکھتے ہیں اور بعض افراد نے تو اپنے لوگوں کے سوشل میڈیا اکاونٹ بھی بنائے ہوئے ہیں جس پر وہ اپنے کتے یا بلی کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہیں اور ان کی موت پر بہت زیادہ رنجیدہ ہوجاتے ہیں۔

لیکن ترکی میں پوری عوام ایک بلی کے مرنے پر رنجیدہ ہوگئی ہے، جی ہاں! یہ کوئی معمولی بلی نہیں بلکہ ’گلی‘ نامی پالتو بلی ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ کی رہائشی تھی جسے اہم شخصیات، علمائے کرام اور عوام سب سے بہت زیادہ پسند کرتے تھے۔

- Advertisement -

آیا صوفیہ کی انتطامیہ نے گلی کا سوشل میڈیا اکاونٹ بھی بنایا ہوا تھا اور گلی کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے، انہیں اکاونٹس پر گلی کی موت کی خبر بھی دی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی کے بعد سے گلی نامی بلی بھی اکثر بیمار رہنے لگی تھی اور گزشتہ دو ماہ سے بیمار تھی اسی لیے لوگوں نے اسے استنبول میں ہی قرنطینہ کردیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گلی کی موت کا سن کر سارا ترکی سوگ میں ڈوب گیا ہے اور لوگوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے یہاں تک کے حکومتی عہدوں تعینات شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا، انہیں حکومتی شخصیات میں گورنر استنبول بھی شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’گلی ہم تمہیں نہیں بھول سکتے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں