اشتہار

اسپیلنگ کی غلطی نے قاتل کو گرفتار کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے ہجے کی غلطی سے آٹھ سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم کو گرفتار کا یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک ملزم اپنے ان پڑھ ہونے کی وجہ سے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

22 سالہ ملزم پرتاپ سنگھ نے ہردوئی کے رہائشی اور اپنے قریبی عزیز 8 سالہ بچے کو تاوان کےلیے 26 اکتوبر کو اغوا کیا اور بچے کے والد کو پیغام بھیجا کہ’دو لاکھ روپے سیتاپور پہنچائیے اور پولیس کو مطلع نہیں کیجیئے گا ورنہ آپ کے بیٹے کو قتل کردیں گے‘۔

- Advertisement -

’Do lakh rupay Seeta-Pur lekar pahuchiye. Pulish ko nahi batana nahi to haatya kar denge‘. درست لفظ Sitapur،  police

پیغام میں ملزم نے پولیس اور سیتاپور کی اسپیلنگ غلط لکھی جس کی وجہ وہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، کیونکہ سیتاپور ڈبل ای سے نہیں آئی سے لکھا جاتا ہے اور پولیس یو سے نہیں بلکہ او سے لکھا جاتا ہے اور ملزم یہی دوغلطیاں کی تھیں کیونکہ وہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتا تھا۔

پولیس نےبچے کے لاپتہ ہونے کی شکایت پر کارروائی کا آغاز کیا اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر دو جملے لکھنے کو دئیے’میں پولیس میں بھرتی ہونا چاہتا ہوں اور میں ہردوئی سے سیتا پور دوڑ کر جاسکتا ہوں۔

ملزم نے ان دونوں جملوں میں اسپیلنگ کی وہی غلطی کی جو اغوا برائے تاوان کےلیے بھیجے گئے پیغام میں کی تھی جس پر پولیس نے 22 سالہ پرتاپ سنگھ کو فوری پر طور پر گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں