نئی دہلی: پولیس نے ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام سے چوری ہونے والی 64 کلو چاندی کو محض تین روز میں تلاش کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چوری کی یہ واردات ریاست کوٹہ میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام میں تین روز قبل پیش آئی تھی، پولیس کے مطابق تقریباً 64 کل چاندی کوٹہ شہر کے چار بڑے تاجروں کو پہنچائی جانی تھی، لیکن اس سے قبل ہی شاطر چوروں نے اس پر ہاتھ صاف کردیا۔
واردات کے بعد تاجروں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعدد ٹیمیں تشکیل دیں، محض تین دنوں میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور چوری کی گئی چاندی بھی برآمد کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: "کمپیوٹر بابا کے خلاف کارروائی کا آغاز"
مقامی پولیس کے مطابق چوری کا مرکزی ملزم ایک ٹھیلے والا تھا، جسے حراست میں لیا گیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے ساتھیوں سمیت مل کر چوری کی واردات کی تھی۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس ایک ماسٹر چابی تھی جس سے انھوں نے ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام کا تالا کھولا اور وہاں سے چونسٹھ کلو کے چاندی کے زیورات چوری کئے۔