اشتہار

سعودی عرب : تخریب کاری کرنے والوں کیلیے سخت سزاؤں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے قومی ورثے کو نقصان پہنچانے اور ان مقامات پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف مؤثر کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم حرمین شریفین پروگرام برائے تحفظ آثار قدیمہ و تہذیبی ورثہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تاریخی اور تہذیبی ورثہ قومی دولت ہے جس میں تخریب کاری کرنے کی کوشش جرم ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب کے تاریخی ورثے میں تخریب کاری کرنے پر کم سے کم ایک ماہ قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

تاریخی و تہذیبی ورثے کے تحفظ کے لیے نافذ العمل قانون کی شق نمبر 72 کے مطابق کوئی بھی شخص تاریخی اور تہذیبی ورثے میں تخریب کاری کرے گا اسے کم سے کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔

ایسا کرنے پر کم سے کم سے 10 ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے، جرم کےحساب سے دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

ادارے نے کہا ہے کہ ’قومی تہذیبی ورثے میں توڑ پھوڑ کرنا، اس پر لکھنا، اس پر رنگ کرنا، اس پر اشتہاری پوسٹر چسپاں کرنا یا اسے نقصان پہنچانا تخریب کاری کے زمرے میں آتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں