لاہور : پاکستان میں کورونا کیسزمیں اضافے کے پیش نظر لاہور، ملتان اورراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، ان علاقوں میں ،اسپتال، میڈیکل اسٹور،لیبارٹریاں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی جبکہ کھانے پینے کی دکانیں اور پٹرول پمپ شام سات بجے بند کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث لاہور،ملتان اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں لاہور کے نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، رضا بلاک ، سکندر بلاک،عمر بلاک، گارڈن ٹاؤن ، کیولری گرا ؤنڈ شامل ہیں۔
ڈی ایچ اے فیز1 ، ڈبل اے بلاک، ایچ بی ایف سی بلاک بی ، ڈی ایچ اے فیز 6 سیکٹر A اور سیکٹر ایل عسکری11، انار کلی بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں۔
ہیلتھ کیئر ترجمان کیپٹن(ر)عثمان نے کہا ہے کہ مزنگ،شاد مان اور گلشن راوی کے علاقے ہاٹ سپارٹ ایریا قرار دیئے گئے ہیں جبکہ ملتان میں نقش آباد کالونی، گلگشت کالونی، کھیرا آباد، مپکو کا لونی ، خواجہ آباد، ملتان کچہری اور سادت کالونی میں لاک ٹاؤن لگا دیا گیا ہے۔
کیپٹن(ر)عثمان کے مطابق راولپنڈی میں فوجی فاؤڈیشن ، یونیورسٹی نیو لالہ زار، گرلزہائی اسکول کہوٹہ ، سیٹلائیٹ ٹاؤن اور عباسی آباد کے علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
ہیلتھ کیئر ترجمان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل اسٹور، لیبارٹریاں ، کولیکشن پوائنٹس، اسپتال، کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ ملک شاپس، چکن، گوشت، مچھلی کی شاپس، بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی اور آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس9 سے شام 7 بجے کھل سکیں گی۔