جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس : نواز شریف اشتہاری قرار، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے کا بھی حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے متعلق سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

عدالت نے نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرجائیداد قرقی کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے کہا کہ :نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات جاری کیےگئے اور ملزم نواز شریف کی عدم پیشی سے متعلق رپورٹ اور طلبی کے اشتہارات کی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی، 30دن کاوقت گزرنے کےباوجود ملزم نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نےآئندہ سماعت 26نومبرتک ملتوی کردی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ احتساب عدالت کے جج اسد علی خان نے غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد عدالتی حکم پر تفتشی افسر نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس عدالت کے باہر اور ان کی رہائش گاہ پر آویزاں کئے گئے۔

تفتیشی افسر وزرات خارجہ کے ذریعے اشتہاری قرار دینے کا نوٹس لندن بھی ارسال کیا جائے گا جبکہ نیب نوازشریف کو اشتہاری قراردلانے کا اعلان ڈھول بجا کر بھی کرے گی۔

خیال رہے اس سے قبل عدالت نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں