اشتہار

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے کرایوں کے حوالے سے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے نے عمرے زائرین کیلئے نئے کرایوں کا اعلان کردیا ، جس کے تحت کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکس 9 ہزار ایک سو روپے ہوگا۔

تفصلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا ، پالیسی 31 دسمبر 2020 تک نافذ رہے گی۔

عمرہ پالیسی کے مطابق عمرے زائرین کیلئے کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکس 91 ہزار100 روپے ہوگا جبکہ دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکس 96 ہزار روپے ہوگا۔

- Advertisement -

پالیسی میں کہا گیا ہے کہ جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کس ہوگی جبکہ ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج  الاؤنس 2بیگ 40 کلومقرر کی گئی ہے اور شیرخوار کی مد میں 10 کلوبیگیج الاؤنس کی اجازت  ہوگی۔

عمرہ پالیسی کے مطابق مسافروں کو 5 لیٹر زم زم  سامان کےساتھ اضافی لانے کی اجازت ہوگی جبکہ گروپ بکنگ بھی  شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا۔

سفر سےکم از کم  7 دن قبل  ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت ہوگی ، عمرےکےٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لیےدستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یکم نومبر سے بیرون ملک کے زائرین کے لیے عمرہ کھولنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد انڈونیشیا اور پاکستان سے عازمین کا پہلا دستہ یکم نومبر کو ہی جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں