جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی سی بی بھی پولیو کیخلاف میدان میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان پولیو ایراڈیکیشن پروگرام کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر،دونوں نے مل کر ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار نبھانے کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت ملک میں پولیو ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں پی سی بی اور این ای او سی کے اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاکستان کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے، قومی مفاد کے لیے مختلف سماجی امور سے آگاہی فراہم کرنے کی غرض پی سی بی کا پلیٹ فارم ہمیشہ سے حاضر رہا ہے۔

- Advertisement -

وسیم خان نے کہا کہ پولیو کے خلاف اس جنگ میں ہمیں پولیو ویکسین سے متعلق شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں اور ہمارے معاشرے کو اس بیماری سے نجات دلانا ہماری ذمہ داری ہے۔

این ای او سی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا ہے قومی ہیرو ز کی حیثیت سےپاکستان کےکرکٹرز ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں، خوشی ہے کہ وہ اب پولیو کے خاتمے کےاس قومی مشن میں باضابطہ طور پر ہمارا حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعہ ، کرکٹرز پولیو ویکسین سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، یقین ہے کہ ہم مل کر پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا۔

پاکستان میں پولیو کے بڑھتے کیسز کے سبب ملک کو پولیو کے خاتمے میں مشکلات کاسامنا ہے تاہم حکومت پاکستان اور پاکستان پولیو پروگرام پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اس نئی شراکت داری سے انہیں اس مرض سے نجات میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں