جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ مختلف ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ والدہ کو دعا پڑھ کر سنا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ’اذہان نے یہ دونوں دعائیں 5 دن کے عرصے میں سیکھیں ہیں، ان میں انشا اللہ بہتری آئے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’انہیں اذہان پر فخر ہے، اذہان نے سونے سے پہلے کی دعا بھی یاد کرلی ہے۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہمیں بیشتر وقت سفر میں رہنا پڑتا ہے، اذہان نے سفر کی دعا بھی یاد کرلی ہے، وہ مجھے ہر گزرتے دن حیران کردیتا ہے، اس کی یادداشت بہت اچھی ہے، ماشا اللہ۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں